واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے شمال مغربی نائیجیریا میں داعش کے خلاف شدید اور مہلک حملہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا کہ بطور کمانڈر ان چیف میری ہدایت پر امریکہ نے شمال مغربی نائیجیریا میں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف ایک شدید اور مہلک حملہ کیا، جو بنیادی طور پر معصوم عیسائیوں کو نشانہ بنا رہے تھے اور بے دردی سے قتل کر رہے تھے، ایسی سطح پر جو کئی برسوں بلکہ صدیوں میں نہیں دیکھی گئی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ محکمہ جنگ نے متعدد انتہائی درست حملے کئے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ شدت پسند دہشت گردی کو پروان چڑھنے نہیں دے گا۔


