اتوار, دسمبر 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹڈیلیوری رائیڈرز کے حق میں بولنے پر ذاتی زندگی کو نشانہ بنایا...

ڈیلیوری رائیڈرز کے حق میں بولنے پر ذاتی زندگی کو نشانہ بنایا گیا، فضا علی

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے کہا ہے کہ میں نے ڈیلیوری رائیڈرز کے حق میں منطقی اور سچی بات کی جس کے بعد میری ذاتی زندگی کو نشانہ بناتے ہوئے میرے طلاق سے متعلق بیان کو وائرل کروایا گیا۔

انسٹاگرام پر فضا علی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اتنے سنگین مسائل موجود ہیں لیکن لوگوں کو اس بات میں زیادہ دلچسپی ہے کہ میرا سابق شوہر بیہوش کیوں ہو گیا تھا، اس سوال کو طلاق سے زیادہ اہم سمجھا گیا، میرا ماننا ہے کہ ایک پرانی ویڈیو جو عرصے سے فراموش ہو چکی تھی، جان بوجھ کر اسوقت وائرل کی گئی جب میں نے ڈیلیوری رائیڈرز کے حق میں بات کی، میں نے منطق اور سچائی کیساتھ بات کی اور یہی سچ بولنے کی قیمت مجھے ادا کرنا پڑی۔

اداکارہ نے کہا کہ طلاق ایک تکلیف دہ تجربہ ہوتا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں اسکے بعد خاص طور پر عورت کو نشانہ بنایا جاتا ہے، میں نے طلاق کے بعد اپنی زندگی کو سنبھال لیا تھا مگر میرے ساتھ یہ سلوک کیا گیا، آخرکار مجھے اپنے دفاع میں سامنے آنا پڑا، آپ کسی اور کے صدمے کو کانٹینٹ نہیں بنا سکتے، درد کی کوئی جنس نہیں ہوتی اور عزت کی کوئی میعاد ختم نہیں ہوتی، میرا درد شاید پرانا ہو لیکن میرا کردار آج بھی مضبوط ہے، آپ سوشل میڈیا پر میری مزید پرانی ویڈیوز ڈال سکتے ہیں، آپکو میری کمزوریاں نہیں ملیں گی بلکہ نظر آئیگا کہ میں کتنی مضبوط تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!