اتوار, دسمبر 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہم چاند پر نہیں گئے، ناسا کا دعویٰ جعلی ہے، کم کارڈیشین

ہم چاند پر نہیں گئے، ناسا کا دعویٰ جعلی ہے، کم کارڈیشین

امریکہ کی سوشلائٹ اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکومت اور ناسا نے 1969 میں چاند پر اترنے کا واقعہ جعلی طور پر پیش کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ناسا کا چاند پر اترنے کا دعویٰ جعلی ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں، انکے اس دعوے نے سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے جبکہ متنازع بیان پر انہیں سخت تنقید کا بھی سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم کارڈیشین نے یہ دعویٰ ٹک ٹاک پر گردش کرنیوالی ویڈیوز کی بنیاد پر کیا ہے جن میں اپالو مشن کے خلا باز اور چاند پر پہلا قدم رکھنے والے افراد میں شامل بز ایلڈرِن کو اس طرح پیش کیا گیا ہے جیسے وہ چاند پر اترنے کی تردید کر رہے ہوں۔

کم کارڈیشین کے مطابق میں نے بز ایلڈرِن کی چند ویڈیوز دیکھی ہیں جن میں وہ کہتے ہیں یہ ہوا ہی نہیں، وہ اب انٹرویوز میں یہ بات بار بار کہتے ہیں، اسلئے مجھے لگتا ہے کہ یہ واقعی نہیں ہوا، مجھے نہیں لگتا کہ ہم چاند پر گئے تھے، میرے خیال میں یہ سب جعلی تھا، لوگ مجھے کچھ بھی کہیں لیکن وہ خود ٹک ٹاک پر جائیں اور ان ویڈیوز کو دیکھ لیں۔

کم کارڈیشین کو انکے متنازع بیانات کے سبب سوشل میڈیا صارفین اور ماہرین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!