اتوار, دسمبر 28, 2025
ہومانٹرنیشنلنائجیریا، امریکی فورسز کے داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، متعدد جنگجو...

نائجیریا، امریکی فورسز کے داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، متعدد جنگجو ہلاک

امریکا نے کرسمس کے دن نائجیریا میں داعش (اسلامک سٹیٹ) کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں جن میں تنظیم کے متعدد جنگجو ہلاک ہوئے، حملے نائجیریا کے شمال مغربی علاقے میں کئے گئے ہیں۔

نائجیریا کی وزارت خارجہ نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے یہ کارروائیاں دہشتگردوں کیخلاف درست اور ہدفی حملے تھیں جو نائجیریا کی درخواست پر کی گئیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے ذیلی ادارے یو ایس افریقہ کمانڈ کے مطابق حملے صوبہ سوکوٹو میں کئے گئے تاہم ہلاک ہونیوالوں کی درست تعداد نہیں بتائی گئی۔

امریکہ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے انہوں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر نائجیریا میں مسیحیوں پر حملے بند نہ کئے گئے تو امریکا سخت کارروائی کریگا، یہ حملے اسی تنبیہ کے بعد کئے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ صدر ٹرمپ کے موجودہ دور میں نائجیریا میں امریکی افواج کی پہلی براہِ راست کارروائی ہے اس سے قبل اکتوبر اور نومبر میں ٹرمپ نائجیریا میں مسیحیوں کو درپیش خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کر چکے تھے جنہیں بعض حلقوں نے مذہبی کشیدگی بڑھانے کے مترادف قرار دیا تھا۔

نائجیریا کی حکومت اور کئی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں تشدد کی بنیادی وجہ مذہب نہیں بلکہ دہشتگردی، مسلح گروہ اور جرائم پیشہ عناصر ہیں تاہم امریکا نے رواں سال نائجیریا کو مذہبی آزادی سے متعلق خصوصی تشویش والے ممالک کی فہرست میں دوبارہ شامل کیا ہے اور ویزا پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!