جمعہ, دسمبر 26, 2025
ہومتازہ ترینچین کی چھوٹی مصنوعات اختراع اور ثقافت کے ذریعے عالمی تہواروں کو...

چین کی چھوٹی مصنوعات اختراع اور ثقافت کے ذریعے عالمی تہواروں کو روشن کرنے لگیں

شین یانگ(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر آن شان کے ایک کارخانے میں مزدور ایسٹر کے لئے دستکاری کے نمونے، جیسے خرگوش اور رنگین انڈے تیار کرنے میں مصروف ہیں جو امریکی سپر مارکیٹس میں بھیجے جائیں گے۔

چھی شیانگ کرافٹس کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر لی شیاؤ وی نے بتایا کہ ماضی میں ہم بنیادی طور پر غیر ملکی صارفین کے آرڈرز کی بنیاد پر مصنوعات تیار کرتے تھے جن میں ورائٹی محدود تھی اور بنانے کا عمل سادہ تھا، اب ہمارا اپنا برانڈ ہے اور ایک پیشہ ور ڈیزائن ٹیم ہے جو ایک ہزار سے زائد نئی مصنوعات تیار کر رہی ہے۔

چھی شیانگ کرافٹس میں نظر آنے والا یہ منظر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح چینی چھوٹی اشیاء عام مصنوعات سے آگے بڑھ کر ثقافتی سفیر بن رہی ہیں جو اختراع اور ڈیزائن کے ذریعے دنیا بھر کی تعطیلات کو روشن کر رہی ہیں۔ آرڈر پر مبنی پیداوار سے برانڈ سازی کی طرف یہ تبدیلی چین کے چھوٹی مصنوعات کے شعبے میں ایک وسیع تر رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔

چین کےمشرقی شہر یی وو، جو دنیا کے کرسمس سامان کا دارالحکومت کہلاتا ہے، میں ایک چینی کرسمس دستکاری فیکٹری کی جانب سے تیار کردہ اسٹریٹ لیمپ، جو برف باری کا منظر پیش کرتا ہے، خریداروں کی خاص توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

فیکٹری کے منیجر لانگ شی جن نے بتایا کہ یہ ’’برف باری‘‘ سسٹم 2022 میں آزادانہ طور پر تیار کیا گیا تھا اور 2024 میں اسے امریکہ سے تخلیقی حقوق کی منظوری حاصل ہوئی جس نے یی وو کو اس طرح کی اختراعات کے لئے ایک نمایاں انتخاب بنا دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!