بدھ, دسمبر 24, 2025
ہومانٹرنیشنلکمبوڈیا کے ساتھ کشیدگی کم کرانے پرتھائی لینڈ کا چین سے...

کمبوڈیا کے ساتھ کشیدگی کم کرانے پرتھائی لینڈ کا چین سے اظہارتشکر

بینکاک (شِنہوا)تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نکورن دیج بالانکورا نے منگل کے روز کہاہے کہ تھائی لینڈ، تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے میں سہولت فراہم کرنے پر چین کے کردار کی تعریف کرتا ہے۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحدی صورتحال پر ایک پریس بریفنگ کے دوران نکورن دیج نے کہا کہ تھائی لینڈ اس معاملے میں چین کی شمولیت اور تھائی لینڈ و کمبوڈیا کے درمیان محاذ آرائی کو کم کرنے کے لیے اس کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور ایک معروضی اور غیر جانبدارانہ موقف برقرار رکھنے پر چین کی ستائش کرتا ہے۔

ترجمان نے پیر کو منعقدہ آسیان وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس میں تھائی لینڈ کی شرکت کے بارے میں بھی پریس کو آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تھائی لینڈ اس مسئلے کو دوطرفہ فریم ورک کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی پائیدار حل کے لیے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کا براہِ راست متحرک ہونا ضروری ہے۔

بدھ کے روز تھائی لینڈ میں جنرل بارڈر کمیٹی کا ایک اجلاس طےہے جہاں دونوں ممالک کے فوجی نمائندے جنگ بندی کے انتظامات پر مشاورت کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!