بدھ, دسمبر 24, 2025
ہومپاکستانلاہور سے جدہ جانیوالی ایئر سیال کی پرواز تین دن سے تاخیر...

لاہور سے جدہ جانیوالی ایئر سیال کی پرواز تین دن سے تاخیر کا شکار، مسافر اذیت میں مبتلا، عمرہ زائرین نے احرام اتار دیئے

لاہور سے جدہ جانیوالی ایئر سیال کی پرواز تین روز بھی روانہ نہ ہوسکی جس سے مسافروں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کئی عمرہ زائرین نے احرام بھی اتار دیئے۔

ذرائع کے مطابق مسافروں نے بتایا کہ ایئر لائن انتظامیہ تین روز سے کہہ رہی ہے کہ پرواز آج روانہ ہوگی، کل روانہ ہوگی، ہمیں بورڈنگ کارڈ بھی جاری کئے گئے، ہم جہاز کے انتظار میں کھڑے ہیں۔

مسافروں نے بتایا کہ پہلے ہمیں کہا گیا جہاز میں خرابی پیدا ہوگئی ہے انجینئر ٹھیک کررہے ہیں، اب کہتے ہیں جہاز جدہ سے آیا نہیں، جہاز میں روانہ ہونے والے زیادہ تر تعداد عمرہ زائرین کی تھی جن میں سے کئی نے احرام بھی اتار دیئے ہیں۔

دوسری جانب ائیر سیال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جہاز میں دوران پرواز خرابی پیدا ہوئی، خرابی دور کر کے جہاز کو روانہ کر دیا جائیگا، مسافروں کو ہوٹل بھجوا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!