لاہور میں سی سی ڈی کیساتھ مقابلے میں 4 منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو منشیات برآمدگی کیلئے لے جایا جارہا تھا کہ ملزمان کے ساتھیوں نے راستے میں حملہ کردیا جس پر پولیس کی جانب سے بھی جوائی فائرنگ کی گئی۔
حکام کے مطابق فائرنگ تبادلے میں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کرنیوالے ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔


