وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاکستان کی ترقی کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانوی جریدے نے ڈپلومیسی اور بھارت کیساتھ جنگ میں کامیابیوں کا کریڈیٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دیا ہے، فیلڈ مارشل نے اسکے علاوہ پاکستان کے دوست ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے کام کیا اور سرد مہری کو ختم کیا، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی آج ان کی تعریف کی ہے۔


