بدھ, دسمبر 17, 2025
ہومتازہ ترینچین نے امریکہ کی مدد سے 430 کلوگرام سمگل شدہ کوکین پکڑ...

چین نے امریکہ کی مدد سے 430 کلوگرام سمگل شدہ کوکین پکڑ لی

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت عوامی سلامتی نے کہا ہے کہ ملک کے انسداد منشیات حکام نے امریکی ڈرگ انفورسمنٹ انتظامیہ کی فراہم کردہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے 430 کلوگرام سمگل شدہ کوکین ضبط کر لی۔

وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ منشیات چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین میں ایک بندر گاہ پر مشتبہ بین الاقوامی کنٹینر سے قبضے میں لی گئی ہے۔

وزارت نے مزید بتایا کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!