جمعرات, دسمبر 11, 2025
ہومتازہ ترینچین کا لاپتہ امریکی فوجیوں کی باقیات کی تلاش میں امریکہ کی...

چین کا لاپتہ امریکی فوجیوں کی باقیات کی تلاش میں امریکہ کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت قومی دفاع نے کہا ہے کہ چین جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ (1931-1945) کے دوران چین کی حدود میں لاپتہ ہونے والے امریکی فوجیوں کی باقیات کی تلاش میں امریکہ کو مدد کی فراہمی جاری رکھے گا۔

وزارت نے کہا کہ چین اور امریکہ کی مسلح افواج نے بدھ کے روز آرکائیوز تعاون کے حوالے سے ایک ویڈیو کانفرنس منعقد کی، جس میں دونوں جانب نے تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور 2026 کے لئے ابتدائی تعاون کے ایک منصوبے پر اتفاق کیا۔

وزارت نے مزید کہا کہ چین انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت لا پتہ امریکی فوجیوں کی باقیات کی تلاش کے لئے امریکہ سے تعاون کرنا جاری رکھے گا۔

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!