جمعرات, دسمبر 11, 2025
ہومانٹرنیشنلتھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی تنازع، کمبوڈیا میں ایک لاکھ سے زیادہ...

تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی تنازع، کمبوڈیا میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی نقل مکانی

نوم پنہ(شِنہوا)کمبوڈیا کی ایک دفاعی ترجمان نے بتایا ہے کہ تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی تنازع کے چوتھے روز کمبوڈیا کے ایک لاکھ سے زیادہ دیہاتی اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے ہیں۔

کمبوڈیا کی وزارت دفاع کی اسٹیٹ انڈر سیکرٹری اور ترجمان لیفٹیننٹ جنرل مالے سوچیاتا نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بے گھر ہونے والے افراد کی کل تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 129 ہے، جس میں بچے، حاملہ خواتین، بزرگ افراد اور معذور شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تھائی فوج نے اتوار کی دوپہر سے بدھ کی صبح تک کمبوڈیا کے فوجی ٹھکانوں اور شہری علاقوں پر حملے کے لئے ایف 16 جنگی طیارے، بھاری اور تباہ کن ہتھیار استعمال کئے۔

سوچیاتا کے مطابق اس تنازع میں کمبوڈیا کے کم از کم 7 شہری ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!