جمعہ, دسمبر 12, 2025
ہومتازہ ترینچین اور روس کے مشترکہ فضائی گشت سے امن و استحکام برقرار...

چین اور روس کے مشترکہ فضائی گشت سے امن و استحکام برقرار رکھنے کی صلاحیت اجاگر ہوئی، چینی وزارت دفاع

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور روس کی فضائیہ کے مشترکہ گشت نے علاقائی سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کے تحفظ کے لئے ان کے عزم اور صلاحیت کو اجاگر کیا ہے۔

چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے بدھ کے روز اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں جاپان کی طرف سے اٹھائے گئے تحفظات کے جواب میں بتایا کہ منگل کو مشرقی بحیرہ چین اور مغربی بحر الکاہل میں کئے گئے مشترکہ سٹریٹجک فضائی گشت دونوں افواج کے درمیان 10 واں مشن تھا اور یہ سالانہ تعاون کے منصوبے کے تحت انجام دیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!