بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ نے تمام امن پسند ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ عسکریت پسندی کو دوبارہ اپنانے کی جاپان کسی بھی خطرناک کوشش کے خلاف کھڑے ہوں اور ایسے کسی بھی اقدام کو ناکام بنائیں اور جنگ عظیم دوئم کی فتح میں مشکل سے حاصل کی گئی کامیابیوں کا مشترکہ طور پر تحفظ یقینی بنائیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے یہ بات معمول کی ایک پریس بریفنگ میں بعض غیر ملکی میڈیا کے ان حالیہ بیانات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی، جن میں کہا گیا تھا کہ جاپان ایک امن پسند ملک سے فوجی طاقت میں تبدیل ہو رہا ہے اور وہ عسکریت پسندی کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لئے خطرہ ہے اور اس کے بارے میں محتاط رہنا ضروری ہے۔


