ہانگ کانگ بھر میں وینگ فوک کورٹ رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی تباہ کن آگ کے متاثرین کے لئے مدد کا سلسلہ جاری ہے۔ کمیونٹیز، کاروباری ادارے اور خیراتی تنظیمیں رہائشیوں کی بحالی اور دوبارہ آباد کاری میں تعاون کے لئے متحرک ہو گئی ہیں۔
متاثرہ افراد کی مدد کے لئے کوولون موٹر بس کمپنی نے 20 لاکھ ہانگ کانگ ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 57 ہزار امریکی ڈالر) عطیہ کئے ہیں اور رہائشی علاقے تک رسائی یقینی بنانے کے لئے اپنی بسوں کے روٹس میں تبدیلی کی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): کینی کان، ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشنز، پبلک افیئرز ڈپارٹمنٹ، کوولون موٹر بس کمپنی
"ہم وینگ فوک کورٹ کے ہر گھرانے کو ہنگامی بنیاد پر ایک ہزار ہانگ کانگ ڈالر (تقریباً 128 امریکی ڈالر) فراہم کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ متعدد رہائشی آتشزدگی کے نتیجے میں اپنے گھر اور سامان سے محروم ہو چکے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ امداد ان کی سب سے فوری ضروررتیں پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔”
متاثرہ علاقے میں ایک موبائل کلینک قائم کیا گیا ہے جہاں درد کی شکایات اور دیگر طبی مسائل کے لیے مریدین کو علاج اور ایکیوپنکچر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
متاثرہ علاقے کے قریب ایک موبائل کلینک قائم کیا گیا ہے جو ایکوپنکچر اور طبی مشاورت فراہم کر رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چان فان وائی، رجسٹرڈ طبیب، چینی طب
“روزانہ تقریباً 20 سے 30 رہائشی تائی پو ضلع سے علاج کے لئے آتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کو درد کی شکایت ہوتی ہے۔ حالیہ دنوں میں متعدد افراد کافی تیزی سے روبصحت ہو رہے ہیں۔ بزرگ افراد گھٹنوں میں درد کے باعث ایکوپنکچر علاج کرانے آتے ہیں۔”
چی یو بینکنگ کارپوریشن لمیٹڈ نے چی یو تان کاہ کی ایجوکیشن فنڈ کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں اور بحالی کی سرگرمیوں کے لئے 30 لاکھ ہانگ کانگ ڈالر (تقریباً 3 لاکھ 85 ہزار امریکی ڈالر) عطیہ کئے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژو جن، وائس چیئرمین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو، چیو بینکنگ کارپوریشن لمیٹڈ
"ہم نے شہر بھر میں اپنے تمام 24 ذیلی دفاتر میں ہنگامی طور پر خصوصی سروس کاؤنٹر اور معلومات کے لئے 24 گھنٹے ہاٹ لائن سروس قائم کی۔ اس کے ساتھ ہی متعلقہ کارروائیوں کو آسان بھی بنایا۔ ہمیں امید ہے کہ ان عملی اقدامات کے ذریعے ہانگ کانگ کے خاص انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کی امدادی اور بحالی کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔”
ہانگ کانگ کی ایم ٹی آر کارپوریشن نے ہر متاثرہ گھرانے کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ فراہم کئے ہیں۔ یہ کارڈز اب سماجی کارکنوں کے ذریعے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔
ہانگ کانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ہانگ کانگ میں وونگ فوک کورٹ رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی سے نقصان
متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے کمیونٹیز اور خیراتی ادارے سرگرم ہیں
کوولون موٹر بس کمپنی نے 20 لاکھ ہانگ کانگ ڈالر کا عطیہ دیا
بس روٹس میں تبدیلی کر کے متاثرہ علاقے تک رسائی آسان بنائی گئی
ہر گھرانے کو ایک ہزار ہانگ کانگ ڈالر کی فوری ہنگامی امداد ملی
موبائل کلینک میں ایکیوپنکچر اور دیگر طبی سہولیات دی جا رہی ہیں
معمر افراد سمیت متاثرہ رہائشی درد کے علاج کے لئےکلینک آتے ہیں
چیو بینکنگ کارپوریشن نے 30 لاکھ ہانگ کانگ ڈالر عطیہ کئے
کارپوریشن نے تمام ذیلی دفاتر میں ہنگامی سروس کاؤنٹرز اور 24 گھنٹے ہاٹ لائن قائم کی
ایم ٹی آر کارپوریشن نے ہر متاثرہ گھرانے کو ٹرانسپورٹ کارڈ فراہم کئے


