آسٹریلوی لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل سٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں 415 وکٹیں حاصل کرکے لیجنڈری پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ بولر وسیم اکرم سے انکا ریکارڈ چھین لیا، انہوں نے یہ معرکہ گابا میں کھیلے جانیوالے دوسرے ایشیز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہیری بروک کی وکٹ حاصل کرکے سر کرلیا جو انکی میچ میں تیسری وکٹ تھی اور مجموعی طور 415 ویں وکٹ تھی۔
پاکستان کے سابق سٹار فاسٹ بولر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنے کیریئر میں 104 ٹیسٹ میچز کھیلتے ہوئے 414 وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں تھیں، اب یہ ریکارڈ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک نے اپنے نام منتقل کرلیا ہے جن کی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 415 ہوگئی ہے،2011 میں ٹیسٹ کا آغاز کرنیوالے سٹارک اس سے قبل 101 ٹیسٹ میچز میں 412 شکار کر چکے تھے۔


