جمعرات, دسمبر 4, 2025
ہومتازہ ترینقومی ٹیم کی مصروفیات، زیادہ تر پاکستانی کرکٹرز کیلئے بنگلادیش پریمیئر لیگ...

قومی ٹیم کی مصروفیات، زیادہ تر پاکستانی کرکٹرز کیلئے بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنا مشکل

قومی کرکٹ ٹیم میں ذمہ داریاں ادا کرنے کے باعث زیادہ تر پاکستانی کرکٹرز کیلئے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں مکمل طور پر حصہ لینا مشکل ہوگیا ہے اور امکان ہے کہ وہ بی پی ایل مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ کیلئے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں زیادہ ترکھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور قومی کرکٹ کی مصروفیات کے باعث انکے لیگ کھیلنے کا امکان نہیں۔

ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے مستقل حصہ ہونیوالے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دئیے جانے کا آپشن استعمال کیا جائیگا تاہم کھلاڑیوں کے این او سی کا معاملہ کیس ٹو کیس دیکھا جائیگا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک بنگلادیش پریمیئر لیگ کیلئے این او سی دینے سے انکار نہیں کیا، بنگلادیش پریمئیر لیگ 26 دسمبر سے 23 جنوری تک کھیلا جائیگا جبکہ اس دوران پاکستان نے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے اور آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز بھی جنوری کے آخر میں کھیلی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے کرکٹرز کی پوزیشن کا بی پی ایل کی ٹیموں کو علم ہے اور وہ متبادل کھلاڑی دیکھ سکتی ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!