لاہور ہائیکورٹ نے منگیتر کے کہنے پر شہری کو قتل کرنیوالے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔
جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ملزم نادر کی اپیل پر سماعت کی۔
جسٹس شہرام سرور نے کہا کہ نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج ہوا پھر بعد میں نامزد کیسے کیا؟۔
مدعی وکیل نے بتایا کہ ملزم نادر سے پسٹل اور موٹر سائیکل ریکور ہوئی، ملزم کی سی ڈی آر اسے واقع سے جوڑتی ہے، استدعاء ہے عدالت ملزم کی اپیل خارج کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے دوطرفہ دلائل سننے کے بعد ملزم نادر کی اپیل منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔


