جمعرات, دسمبر 4, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد پولیس کا انسداد سائبر کرائم ونگ ختم

اسلام آباد پولیس کا انسداد سائبر کرائم ونگ ختم

وفاقی پولیس کا انسداد سائبر کرائم ونگ ختم کر کے افسران و اہلکاروں کو سی ٹی ڈی میں ٹرانسفر جبکہ مقدمات اور انکوائریز این سی سی آئی اے کے سپرد کردی گئی ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ٹی ڈی میں 22 افسران و کانسٹیبلز کو ٹرانسفر کیا گیا ہے جن میں انچارج سائبر کرائم ونگ انسپکٹر آصف خان، 3 سب انسپکٹر، 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 6 لیڈی کانسٹیبلز اور 10 مرد کانسٹیبلز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سائبر کرائم ونگ کے پاس 112 شکایات تھیں جن میں سے 2 مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کئے جاچکے ہیں، 20 شکایات انکوائریز کی سٹیج پر جبکہ 90 شکایات پر قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!