جمعرات, دسمبر 4, 2025
ہومتازہ ترینچینی وزیراعظم کاسماجی ، معاشی ترقی کے لیے اربنائزیشن کی نئی حکمت...

چینی وزیراعظم کاسماجی ، معاشی ترقی کے لیے اربنائزیشن کی نئی حکمت عملی کے نفاذ پر زور

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے بدھ کے روز اس بات پر زور دیاہے کہ عوام پر مرکوز اربنائزیشن کی نئی حکمتِ عملی کو موثر طور پر نافذ کیا جائے، شہری اور دیہی علاقوں کے یکجا ترقیاتی ماڈل میں موجود اندرونی ملکی طلب کی صلاحیت کو اجاگر کیا جائے اور معاشی و سماجی ترقی کو مزید فروغ دیا جائے۔

لی چھیانگ نے یہ بات ریاستی کونسل کے ایک مطالعاتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ نائب وزرائے اعظم ڈینگ شوئے شیانگ، حہ لی فنگ اور اسٹیٹ کونسلر وانگ شیاؤہونگ نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اربنائزیشن کی نئی حکمتِ عملی ملکی طلب میں اضافہ، صنعتی اپ گریڈیشن کے فروغ اور گھریلو معاشی گردش کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔ لی نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں ملک بھر میں اس شعبے میں قابلِ ذکر پیش رفت ہوئی ہے اور پندرہویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) کے دوران نئی اربنائزیشن کی ترقی کے لیے اب بھی وسیع امکانات موجود ہیں۔

لی نے کہا کہ چین کی اربنائزیشن اب تیز رفتار نمو کے دور سے ایک مستحکم ترقیاتی مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جب کہ آبادی کے ڈھانچے، شہری نظام اور شہری-دیہی ترقی میں گہرے اور اہم تغیرات رونما ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی اربنائزیشن کے کام میں مزید مؤثر اور ہدفی اقدامات کی ضرورت ہے۔

لی نے اس بات پر زور دیا کہ نئی اربنائزیشن کے منصوبوں کو مقامی حالات کے مطابق نافذ کیا جائے، "افراد، صنعت اور شہر” کے لے آؤٹ کو بہتر بنایا جائےاور دیہی علاقوں سے آنے والے مزدوروں کے لیے روزگار، سماجی تحفظ، رہائش اور بچوں کی تعلیم جیسے مسائل کے حل کے لیے زیادہ مضبوط اور ہدفی اقدامات کیے جائیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!