جمعرات, دسمبر 4, 2025
ہومتازہ ترینچین میں کاربن کے اخراج کی شرح نمو میں نمایاں کمی

چین میں کاربن کے اخراج کی شرح نمو میں نمایاں کمی

بیجنگ(شِنہوا)چین کی محکمہ موسمیات اتھارٹی نے بدھ کے روز بتایا کہ 2024 میں چین کے انسانوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے کاربن کے اخراج میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا جو پچھلے سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر سست رفتار ہے اور عالمی اوسط شرح نمو سے بھی کم ہے یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملک کے موسمیاتی وعدوں کو پورا کرنے کی کوششیں زور پکڑ رہی ہیں۔

یہ اعداد و شمار چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (سی ایم اے) کی جانب سے چائنہ گرین ہاؤس گیس بلیٹن (2024) کے حصے کے طور پر جاری کیے گئے ہیں۔ 0.6 فیصد کا یہ ملکی اضافہ اسی مدت کے لیے عالمی شرح نمو 0.8 فیصد کے مقابلے میں بہتر ہے۔

سی ایم اے کے سائنس اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر زینگ چھن نے کہا کہ یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ چین کی جانب سے کاربن میں کمی کے وعدوں پر عمل درآمد عملی نتائج حاصل کر رہا ہے۔

بلیٹن کے مطابق چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی میں والی گوآن بیس لائن آبزرویٹری میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی اوسط کثافت جو عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) کے گلوبل آٹموسفیئر واچ سائٹس میں سے ایک ہے 2024 میں 424.9 پارٹس فی ملین (پی پی ایم) تک پہنچ گئی۔

یہ گزشتہ سال کی نسبت 3.5 پی پی ایم کا اضافہ ظاہر کرتا ہے جو عالمی اوسط اضافے کے مطابق ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!