گوانگژو(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سینٹرل کمیٹی کی 15ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) کی تشکیل کے لیے سفارشات نہ صرف ملک کی آئندہ 5 سالہ اقتصادی اور سماجی ترقی کا ایک خاکہ پیش کرتی ہیں بلکہ 2025 کی انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس میں انہیں مشترکہ عالمی ترقی کے ایک نئے موقع کے طور پر بھی بڑے پیمانے پر دیکھا گیا ہے۔
"نیا منصوبہ، نئی ترقی، نئے انتخاب ، چینی جدیدیت اور عالمی نظم ونسق کا نیا وژن” کے موضوع پر یہ کانفرنس 30 نومبر سے 2 دسمبر تک چین کے جنوب مغربی گوانگ ڈونگ صوبے کے دارالحکومت گوانگژو میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک سے ریکارڈ 800 شرکاء نے شرکت کی۔
ان سفارشات میں ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر اور حقیقی معیشت کی بنیادوں کو مضبوط کرنا 15ویں پانچ سالہ منصوبےکی مدت کے لیے ایک بڑا تزویراتیکام قرار دیا گیا ہے۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14ویں قومی کمیٹی کی اقتصادی امور کی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر این یان لین نے کہا ہے کہ چین "دنیا کی فیکٹری” کے اپنے کردار سے آگے بڑھ کر ذہین ، ماحول دوست اور خدمات پر مبنی مینوفیکچرنگ کی طرف جا رہا ہے یہ تبدیلی دنیا بھر میں صنعتی تعاون کے لیے بہت سارے نئے مواقع پیدا کرے گی۔
اٹلی کے سابق وزیر اعظم اور یورپی کمیشن کے سابق صدر رومانو پرودی نے کہا کہ چین ایک عظیم ترقی کی صلاحیت رکھنے والے ملک سے ترقی کر کے عالمی اقتصادی میدان میں ایک حقیقی رہنما بن چکا ہے اور اب یہ شمسی توانائی، ہوا کی توانائی، بیٹریوں اور الیکٹرک گاڑیوں جیسی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں سب سے آگے ہے۔


