چھنگ ڈو (شِنہوا)دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کو 8 دہائیاں گزر چکی ہیں لیکن دریائے یانگسی کے بالائی علاقوں میں واقع ایک دور دراز شہر میں ایک مقامی خاتون شہید کی یادیں آج بھی مقامی لوگوں کے دلوں میں گہرائی سے بسی ہوئی ہیں۔
یہ سال چینی قومی ہیرو ژاؤ ایمن کی 120ویں سالگرہ کا سال ہے جنہوں نے جاپانی جارحیت کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں ان کے آبائی شہرایبین میں ژاؤ ایمن میموریل میں اس سال سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے اور دوروں کی تعداد دگنی ہو کر تقریباً 6لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
میوزیم گائیڈ یانگ فان نے کہاکہ ژاؤ ایمن نے کبھی ہمیں واقعی نہیں چھوڑا۔ یہاں ایبین میں ہر بچہ ان کی کہانی سنتے ہوئے بڑا ہوتا ہے۔
شہر کے بیچوں بیچ کوئی پھنگ پہاڑی کے دامن میں واقع یہ یادگار نہ صرف مقامی رہائشیوں کے لیے ایک کثرت سے دیکھی جانے والی جگہ ہے بلکہ طلباء کے لیے ایک حب الوطنی کی تعلیم کا مرکز بھی ہے۔
یانگ نے مزید کہا کہ ژاؤ کی کہانی کو بہتر طریقے سے سنانے کے لیے اس میوزیم کومسلسل اپ گریڈ کیا گیا ہےہماری تازہ ترین نمائش میں ان کی اولاد کے لیے ایک مخصوص حصہ شامل ہے جو ہماری ہیروئن کے خون کے دیرپا ورثے کو ظاہر کرتا ہے۔


