جمعرات, دسمبر 4, 2025
ہومتازہ ترینجاپان اپنے غلط بیانات واپس لے اور ایک چین اصول کی پاسداری...

جاپان اپنے غلط بیانات واپس لے اور ایک چین اصول کی پاسداری کرے،چین

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ نے جاپان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے تاریخی جرائم پر گہرائی سے نظر ڈالے اور اپنے غلط بیانات واپس لے۔

چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژانگ ہان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان لازمی طور پر چین کے داخلی معاملات میں مداخلت روکے، ایک چین اصول پر کاربند رہے اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے چین کے متعلق اپنے سیاسی وعدے پورے کرے۔

انہوں نے زور دیا کہ جاپانی وزیراعظم سنائی تا کائیچی کے تائیوان کے متعلق غلط بیانات چین کے داخلی معاملات میں مداخلت ہیں۔” تائیوان کی آزادی” کی خواہش مند علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغام بھیج رہے ہیں اور آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس سال چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ میں فتح اور تائیوان کی بحالی کی 80 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قاہرہ اعلامیے کے اجرا کی بھی 82 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی طاقت رکھنے والی دستاویزات کا ایک سلسلہ، بشمول قاہرہ اعلامیہ کے سب تائیوان پر چین کی خودمختاری تسلیم کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ جاپان کی ذمہ داری ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ان دستاویزات کی شقوں کی پاسداری کرے۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کا تائیوان ہے ،یہ کبھی بھی ایک ملک نہیں رہا نہ کبھی ہو گا، آبنائے کے دونوں اطراف کے تمام عوام چینی ہیں اور تائیوان کے مستقبل کا فیصلہ 1.4 ارب سے زیادہ چینی عوام مشترکہ طور پر کریں گے جن میں تائیوان کے ہم وطن بھی شامل ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!