گوانگ ژو(شِنہوا)چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین یانگ ژین نے چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں منعقدہ 2025 امپیریل سپرنگز انٹرنیشنل فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
یانگ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے بالترتیب عالمی ترقیاتی اقدام، عالمی سکیورٹی اقدام، عالمی تہذیبی اقدام اور عالمی نظم ونسق اقدام پیش کئے ہیں جو بدلتی ہوئی دنیا کا مقابلہ کرنے اور انسانیت کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے چین کی دانش اور حل فراہم کرتے ہیں۔
یانگ نے مزید کہا کہ چین نہ صرف ان 4 بڑے عالمی اقدامات کا آغاز کرنے والا ملک ہے بلکہ ان کے نفاذ کو فروغ دینے میں عملی کردار بھی ادا کر رہا ہے۔
یانگ نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کے ذریعے خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے، کھلے پن اور شمولیت کے ذریعے ترقی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، باہمی فائدے اور مشترکہ کامیابی کے ذریعے تعاون کی طاقت کو یکجا کرنے اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے عملی نتائج کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے تاکہ مشترکہ طور پر انسانیت کے لئے ایک روشن مستقبل تشکیل دیا جا سکے۔
گوانگ ڈونگ صوبے میں منعقدہ اس فورم میں 23 ممالک کے 28 سابق غیر ملکی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سابق سربراہان اور سیاسی، کاروباری اور تعلیمی حلقوں کے نمائندوں نے "عالمی تعاون اور یکجہتی کے لئے” کے موضوع کے تحت تفصیلی مباحثے کئے۔



