ملائیشیا نے گیارہ سال پہلے لاپتہ ہونیوالے طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر کی گہرائی میں پرواز ایم ایچ 370 کیلئے سرچ آپریشن 30 دسمبر سے دوبارہ شروع کیا جائیگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشین ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 8 مارچ 2014 کو 239 مسافروں کیساتھ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی جس کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا جو فضائی تاریخ کا سب سے بڑا معمہ بن گیا ہے، لاپتہ طیارے کی تلاش کیلئے سمندر میں پہلے بھی کئی مرتبہ تلاش کئی گئی تاہم ملبے کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔


