جمعرات, دسمبر 4, 2025
ہومتازہ ترینپرو ہاکی لیگ کیلئے تیاری بھرپور، خامیاں دور کرنے کی کوشش کی،...

پرو ہاکی لیگ کیلئے تیاری بھرپور، خامیاں دور کرنے کی کوشش کی، عماد بٹ

پاکستان ہاکی ٹیم عماد بٹ کی قیادت میں پرو لیگ کیلئے ارجنٹائن پہنچ گئی ہے جہاں وہ یورپ کی مشکل اور سخت ٹیموں کیخلاف میچز کھیلے کی اور بھرپور ایکشن میں ہوگی۔

روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا کہ پرو ہاکی لیگ کیلئے ہماری تیاری بڑی اچھی ہے، خامیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور سارا فوکس پرو ہاکی لیگ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے کھلاڑیوں کا مورال کافی بڑھتا ہے اور ہر کھلاڑی بہتر سے بہتر کی کوشش کرتا ہے۔

عماد بٹ نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ اسکے بعد ہونیوالی پرو لیگ کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔

واضح رہے کہ لیگ میں پاکستان ٹیم 10 دسمبر کو ہالینڈ، 12 دسمبر کو ارجنٹائن اور 15 دسمبر کو دوبارہ ارجنٹائن کے مدمقابل ہوگی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!