اندرون سندھ کے واحد نیاز سٹیڈیم میں پی ایس ایل سمیت انٹرنیشنل میچز کے انعقاد کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ منعقد کروانے کا اشارہ بھی دیدیا ہے۔
اس سلسلے میں پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی نے نیاز سٹیڈیم کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیاز سٹیڈیم کی حالت پہلے سے بہتر ہے، لائیٹس کی بھی تنصیب ہوچکی ہے، میئر حیدرآباد نیاز سٹیڈیم کو پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ کریں تو سٹیڈیم پر بین الاقوامی معیار کے مطابق کام شروع کردیا جائیگا، میئر حیدرآباد کاشف شورو نے اس کے جواب میں پی سی بی کو سٹیڈیم حوالے کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


