جمعرات, دسمبر 4, 2025
ہومتازہ ترینچین نے کِن مِن کے قریب کوسٹ گارڈ کا گشت جائز...

چین نے کِن مِن کے قریب کوسٹ گارڈ کا گشت جائز اور ضروری قرار دے دیا

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کِن مِن کے قریب سمندر میں فوجیان کوسٹ گارڈ کے حالیہ معمول کے قانون نافذ کرنے والے گشت جائز اور ضروری ہیں۔

چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژانگ ہان نے پریس کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف ایک چین سے تعلق رکھتے ہیں اور تائیوان چین کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں گشت سمندر میں قانون کے مطابق منظم جہاز رانی اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کی جائز کارروائیاں ہیں اور آبنائے کے دونوں جانب ماہی گیروں کی جان و مال کے تحفظ کے ضروری اقدامات ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی (ڈی پی پی)کے حکام اپنے ’’تائیوان کی آزادی‘‘کے موقف کے ساتھ ہٹ دھرمی سے چمٹے ہوئے ہیں اور مین لینڈ کے ماہی گیر جہازوں اور ماہی گیروں کے خلاف خطرناک اور سخت گیر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، جس سے ان کی جان ومال کو خطرات لاحق ہیں۔

ژانگ نے کہا کہ ڈی پی پی کے یہ اقدامات وہ بنیادی وجوہات ہیں جنہوں نے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف امن اور استحکام کو نقصان پہنچایا ہے اور دونوں اطراف کے عوام کے مفادات اور فلاح وبہبود کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی پی حکام فوری طور پر مین لینڈ کے ماہی گیروں کی معمول کی سرگرمیوں میں مداخلت روکیں اور تنازعات یا مسائل پید ا کرنا بند کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!