بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک چین کا اصول چین اور ہونڈوراس کے تعلقات کی سیاسی بنیاد اور بنیادی شرط ہے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی اور طویل مدتی مفاد میں ہے جبکہ "تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسندانہ کوششوں کا مقدر ناکامی ہے۔
ترجمان لین جیان نے یہ بات معمول کی ایک پریس بریفنگ کے دوران اس وقت کہی جب تائیوان کے ایک اہلکار نے ہونڈوراس میں صدارتی انتخابات کے 2 امیدواروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔



