جمعہ, دسمبر 5, 2025
ہومپاکستانڈی آئی خان، پولیس موبائل پر بم حملہ، 3 اہلکار شہید، ملزمان...

ڈی آئی خان، پولیس موبائل پر بم حملہ، 3 اہلکار شہید، ملزمان کی تلاش کیلئے آپریشن جاری

ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس موبائل پر دھماکہ پنیالہ میں ہوا جس میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شہید ہوگئے جبکہ کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پنیالہ ،ایس ایچ او اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور شہداء کی نعشوںکو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!