کراچی پولیس نے منگھو پیر کے علاقے گرم چشمہ پارسی محلہ ڈگری کالج کے قریب سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 50سالہ محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے جس کے گلے پر نشانات پائے گئے ہیں ،شبہ ہے کہ اسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول نشے کا عادی تھا اور چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا،محلے میں اس کا کسی سے جھگڑا چل رہا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے اہل خانہ واقعے کا مقدمہ نامزد ملزمان کیخلاف کرانا چاہتے ہیں جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔


