جمعہ, دسمبر 5, 2025
ہومتازہ ترینروسی نوجوان نے منگ ہائی میں پوئر چائے سیکھ کر اپنی کمپنی...

روسی نوجوان نے منگ ہائی میں پوئر چائے سیکھ کر اپنی کمپنی قائم کر لی

چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کی ’’پوئر چائے‘‘ صدیوں پرانی اور معیاری چائے کی ایک معروف قسم ہے۔

پچیس سال قبل جب انتون نے ماسکو میں پہلی بار پوئر چائے چکھی تو اس کی منفرد خوشبو اور ذائقے نے ان کے دل میں اسی وقت چینی چائے کی ثقافت کو سمجھنے کا تجسس پیدا کر دیا تھا۔

اصل ذائقے کی تلاش میں وہ یوننان کی کاؤنٹی منگ ہائی کی مختلف چائے کی پہاڑیوں تک پہنچے۔ وہاں انتون نے مقامی ماہرین سے تربیت حاصل کی اور پھر خود چائے کے رموز سے بخوبی واقف ہو گئے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): انتون، روسی شہری

"میرا نام انتون ہے۔ میں روس کے شہر ماسکو سے تعلق رکھتا ہوں۔ مجھے چائے پینے کا واقعی بہت شوق ہے، خاص طور پر پوئر چائے۔ یہ چائے منگ ہائی کی ہے۔ میں تقریباً دس سال قبل پہلی بار منگ ہائی آیا تھا۔ مجھے یہاں کا ماحول اور چائے بہت پسند آئی۔ اس لئے میں نے آہستہ آہستہ اپنا چائے کا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔”

مارچ 2024 میں انتون نے منگ ہائی میں اپنی چائے کی تجارتی کمپنی قائم کی تاکہ چائے کے روسی شائقین تک سب سے مستند پوئر چائے پہنچا سکیں۔

ساؤنڈبائٹ 2 (چینی): انتون، روسی شہری

"میرے خیال میں تقریباً تمام قسم کی چینی چائے میں نے آزما لی ہے لیکن مجھے یوننان، خاص طور پر منگ ہائی کی پوئر چائے سب سے مزیدار لگی۔ اس میں خوشبو، ذائقہ اور طاقت سب موجود ہے۔ اس لئے میں واقعی چاہتا تھا کہ اس جگہ کی ثقافت سے آگاہی حاصل کروں۔ میں دیکھنا چاہتا تھا کہ یہ چائے کیسے بنتی ہے اور کیسے چنی جاتی ہے۔ اگر آپ کسی چیز کو تہہ تک جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کی اصل، چائے کی ثقافت، چائے کی تاریخ اور چائے سے متعلق ہر بات جاننا ضروری ہے۔”

منگ ہائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

روسی نوجوان انتون نے منگ ہائی میں پوئر چائے سیکھنا شروع کیا

چین کی پوئر چائے صدیوں پرانے ورثے اور منفرد ذائقے کی حامل ہے

ماسکو میں پہلی بار پوئر چائے کے ذائقے نے انتون کو متاثر کیا

اصل ذائقے کی تلاش میں انتون یوننان کے چائے کے پہاڑوں تک پہنچے

منگ ہائی میں انتون نے مقامی ماہرین سے تربیت حاصل کی

اس تربیت کے بعد انتون چائے کی تیاری کے رموز میں ماہر ہو گئے

مارچ 2024 میں انتون نے اپنی چائے کی تجارتی کمپنی قائم کی

کمپنی کا مقصد روس میں مستند پوئر چائے پہنچانا تھا

انتون کے مطابق منگ ہائی کی پوئر چائے ذائقے اور خوشبو میں لاجواب ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!