جمعہ, دسمبر 5, 2025
ہومتازہ ترینبوداپست میں ٹیرراکوٹا وارئیرز کی تاریخی نمائش، چین اور ہنگری کے ثقافتی...

بوداپست میں ٹیرراکوٹا وارئیرز کی تاریخی نمائش، چین اور ہنگری کے ثقافتی تعلقات میں سنگِ میل

"چھِن اور ہان سلطنتوں کی تہذیب، پہلے چینی شہنشاہ کے ٹیرراکوٹا وارئیرز” کے عنوان سے نمائش جمعرات کے روز بوداپست میں شروع ہو گئی ہے۔ اس طرح چین کے نایاب آثارِ قدیمہ پہلی بار وسطی یورپ کے مرکز تک پہنچے ہیں۔

نمائش میں چھِن اور ہان سلطنتوں کے 150 سے زائد تاریخی فن پارے پیش کئے گئے ہیں جن میں 10 اصل ٹیرراکوٹا وارئیرز بھی شامل ہیں۔ بوداپست کے میوزیم آف فائن آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل لاسلو بآن کے مطابق یہ نمائش ہنگری میں چینی ثقافت کی اب تک منعقد ہونے والی سب سے نمایاں اور اہم پیشکشوں میں شمار ہوتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (ہنگرین): لاسلو بآن، ڈائریکٹر جنرل، میوزیم آف فائن آرٹس، بوداپست

"نمائش کا ہر پہلو واقعی اعلیٰ ترین معیار کا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ 25 برسوں کے دوران وسطی یورپ میں اس جیسی کوئی نمائش نہیں دیکھی گئی۔ یہ تو میوزیم نمائش کے طور پر اس کا ایک پہلو ہے۔ دوسری جانب نمائش کا مواد خود بے حد قابلِ تعریف ہے۔یہ چین کے ایک دور کے حوالے سے ایسی نایاب تاریخی اشیا کے ذریعے ہمیں آگاہی دے رہی ہے جو شاذونادر ہی کہیں لائی جاتی ہیں۔ یوں ہمیں انسانی تہذیب کے اہم ترین مراکز میں سے ایک یعنی ’قدیم چین‘ کے بارے میں گہری بصیرت ملتی ہے۔ اسی لئے اس میں عوام کی وسیع دلچسپی متوقع ہے۔ یہ چین اور ہنگری کے ثقافتی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔”

بوداپست سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں ٹیرراکوٹا وارئیرز کی نمائش جاری ہے

نمائش میں چین کے قدیم چھِن اور ہان خاندانوں کے فن پارےشامل ہیں

یہاں 150 سے زائد آثارِ قدیمہ رکھے گئے ہیں

10اصل ٹیرراکوٹا وارئیرز بھی اس تاریخی نمائش کا حصہ بنے ہیں

یہ ہنگری میں چینی ثقافت کی اہم ترین نمائشوں میں سے ایک ہے

وسطی یورپ میں ایسی شاندار نمائش گزشتہ 25 برس میں نہیں ہوئی

لاسلو بآن کے مطابق نمائش سے قدیم چینی دور سے متلق آگاہی ملے گی

نایاب چینی اشیاء کے ذریعے تاریخی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں

چین اور ہنگری کے ثقافتی تعلقات میں یہ نمائش اہم سنگ میل ہے

نمائش میں عوامی سطح پر وسیع دلچسپی کی توقع کی جا رہی ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!