جمعہ, دسمبر 5, 2025
ہومانٹرٹینمنٹچین کی فوربڈن سٹی کے شاہکار ویانا میں نمائش کے لئے پیش

چین کی فوربڈن سٹی کے شاہکار ویانا میں نمائش کے لئے پیش

ویانا(شِنہوا)چین کی فوربڈن سٹی کے فن پاروں پر مشتمل ایک نمائش ویانا کے کنسٹ ہسٹوریشیس میوزیم میں شروع ہوئی جو مشرق اور مغرب کے درمیان طاقت، ثقافت اور زندگی کے نظریات کے فنی اظہار میں موجود مماثلتوں اور اختلافات کے جائزے پر مشتمل ہے۔

’’چین کے فوربڈن سٹی کی فنون اور جمالیات‘‘ کے عنوان سے اس خصوصی نمائش میں بیجنگ کے پیلس میوزیم کی 76 شاہکار تخلیقات پیش کی گئی ہیں جن میں سے بیشتر پہلی بار یورپ میں نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں۔

کنسٹ ہسٹوریشیس میوزیم کے ڈائریکٹر جوناتھن فائن نے کہا کہ پیلس میوزیم دنیا کے ممتاز عجائب گھروں میں سے ایک ہے جس کے پاس نہایت شاندار اور بے مثال مجموعہ موجود ہے جس کا ایک حصہ یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

نمائش میں شامل فن پاروں میں قیمتی پتھر، چینی مٹی کے برتن، لاکھ کاریگری کی اشیاء، اینامل کی بنی ہوئی چیزیں اور گھڑیاں شامل ہیں جو 18 ویں صدی کے چینی شاہی دربار کے فن اور دستکاری کی فنکارانہ اور تکنیکی مہارت کی عکاسی کرتی ہیں۔

آسٹریا میں چین کی سفیر چھی مے نے کہا کہ یہ تقریب 2026 میں چین اور آسٹریا کے سفارتی تعلقات کی 55 ویں سالگرہ کے جشن کا مرکزی ثقافتی ایونٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ایک ایسا رشتہ ہے جو قدیم شاہراہ ریشم کے زمانے تک پھیلا ہوا ہے۔

پیلس میوزیم اور کنسٹ ہسٹوریشیس میوزیم کی مشترکہ کاوش سے ترتیب دی گئی یہ نمائش 6 اپریل 2026 تک جاری رہے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!