جمعہ, دسمبر 5, 2025
ہومانٹرنیشنلکمبوڈیا 2026 کے وسط سے چینی شہریوں کے لئے آزمائشی بنیادپربغیرویزا پالیسی...

کمبوڈیا 2026 کے وسط سے چینی شہریوں کے لئے آزمائشی بنیادپربغیرویزا پالیسی کی سہولت دے گا

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا 15 جون سے 15 اکتوبر 2026 تک چینی شہریوں کے لئے آزمائشی بنیاد پر بغیر ویزا پالیسی کی سہولت دے گا۔

کمبوڈیا کی کونسل آف منسٹرز کے مستقل سیکرٹری آف اسٹیٹ ہِنگ تھوراکسی کے دستخط سے جاری سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شاہی حکومت نے اصولی طور پر چین سے سفر کرنے والے چینی شہریوں کے لئے 14 دن کے قیام کی اجازت کے ساتھ بغیر ویزا سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ 15 جون سے 15 اکتوبر 2026 تک چار ماہ کے تجرباتی عرصے کے دوران انہیں ویزا کے لئے درخواست دینے یا فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ صرف ای-ارائیول کارڈ پُر کریں گے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ اس پالیسی کے نافذ ہونے کی مدت کے دوران چینی سیاحوں کمبوڈیا کا جتنی بار چاہیں دورہ کر سکتے ہیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کو چینی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کی اجازت ہے تاکہ کمبوڈیا کے سیاحوں کے لئے چین میں ویزا درخواست کے عمل کو آسان بنایا جا سکے اور مستقبل میں باہمی طور پر بغیر ویزا سہولت کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

پیسیفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن کی کمبوڈیا شاخ کے چیئرمین تھورن سینان نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ کمبوڈیا میں مزید چینی سیاحوں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو راعب کرے گا۔

انہوں نے بدھ کے روز شِنہوا کو بتایا کہ ہم اس خوشخبری کا انتظار کر رہے تھے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ بغیر ویزا سہولت ہمیں تسلی بخش نتائج فراہم کرے گی۔

چین تھائی لینڈ اور ویتنام کے بعد جنوب مشرقی ایشیا کے اس ملک کے لئے غیر ملکی تعطیلات گزارنے والے سیاحوں کا تیسرا بڑا ذریعہ ہے۔

وزارت سیاحت کے مطابق جنوری سے اکتوبر 2025 کے دوران کمبوڈیا میں تقریباً 10 لاکھ چینی سیاح آئے ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!