بدھ, دسمبر 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعمان میں چائنہ فلم فیسٹول میں شائقین کی بہت بڑی تعداد میں...

عمان میں چائنہ فلم فیسٹول میں شائقین کی بہت بڑی تعداد میں شرکت

عمان(شِنہوا)چائنہ فلم فیسٹول 2025 اردن کے دارالحکومت عمان میں شروع ہوا جس میں شائقین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ فیسٹیول جمعرات تک 4 دن جاری رہے گا اور اس میں 4 چینی فلمیں پیش کی جا رہی ہیں جن میں ڈیڈ ٹو رائٹس، دی سنکنگ آف لزبن مارو، آئی ایم وٹ آئی ایم 2 اور دی لیچی روڈ شامل ہیں۔

افتتاحی خطاب میں اردن میں چین کے سفیر گو وے نے سینما کو ایک ایسا فن قرار دیا جو زبان اور جغرافیے کی حدود سے ماورا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ فلمی تعاون چین اور اردن کے درمیان ایک اہم ثقافتی پل بن چکا ہے۔

گو وے نے مزید کہا کہ پیش کی جانے والی فلموں کے موضوعات تاریخ، ثقافت اور چین کی روزمرہ زندگی کا احاطہ کرتے ہیں جو اردنی ناظرین کو چینی تہذیب کے بارے میں گہری بصیرت فراہم کرتے ہیں۔

افتتاح کے موقع پر شنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے رائل فلم کمیشن آف اردن کے منیجنگ ڈائریکٹر محند البکری نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلم سازی میں تعاون تزویراتی بھی ہے اور ثقافتی جڑوں سے بھی منسلک ہے۔

البکری نے چینی اور اردنی کہانی نویسی کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم ان فلموں کو دیکھتے ہیں جو یہ کہانیاں بیان کرتی ہیں، تو ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہم بہت ملتے جلتے ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس تعلق میں سمجھ بوجھ، محبت اور سچائی موجود ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!