بدھ, دسمبر 3, 2025
ہومتازہ ترینہانگ کانگ رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی، 13 افراد قتل خطا کے الزام...

ہانگ کانگ رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی، 13 افراد قتل خطا کے الزام میں گرفتار

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ پولیس فورس نے وانگ فوک کورٹ رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی کے واقعے میں قتل خطا کے الزام میں 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی حکام نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پولیس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں اور اس حوالے سے مزید گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ متاثرہ کمپلیکس سے اکٹھے کئے گئے تعمیراتی جالی کے 20 میں سے 7 نمونے آگ سے بچاؤ کے معیارات پر پورا اترنے میں ناکا م رہے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق تعمیراتی جالی کی یہ شیٹس میں بہت زیادہ آگ بھڑکانے والے پولی یوریتھین فوم کے ساتھ تھیں، ہو سکتا ہے کہ اسی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!