بدھ, دسمبر 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسینئر بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کا جوانی میں بھنگ و چرس...

سینئر بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کا جوانی میں بھنگ و چرس کے استعمال کا اعتراف

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور معروف ولن انوپم کھیر نے جوانی کے دور میں بھنگ اور چرس کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار چرس پینے کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے آسمان، سڑک اور گاڑی سب حرکت کر رہے ہوں، ایک بار وہ آسمان میں اڑتے جہاز کو دیکھ کر سمجھ بیٹھے کہ وہ کہیں اور جا پہنچا ہے، نیشنل سکول آف ڈرامہ کے دن یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار بھنگ چکھنے کے بعد وہ آٹھ گھنٹے تک ہنستے ہی رہے جبکہ دوست جو خود بھی نشے میں تھے، چھت پر کھڑے ہوکر وارڈن کو چیخ رہے تھے کہ فوج آ رہی ہے، اس کیفیت میں انہیں لگ رہا تھا جیسے وہ فلم دی ماسک کا کردار ہوں۔

انوپم کھیر کا کہنا تھا ان تجربات نے انہیں سمجھا دیا کہ ایسی چیزیں وقتی خوشی دیتی ہیں مگر انسان کی حالت پر کنٹرول ختم کر دیتی ہیں اسلئے انہوں نے عہد کیا کہ وہ کبھی دوبارہ بھنگ یا چرس کو ہاتھ نہیں لگائیں گے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!