بدھ, دسمبر 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کیخلاف بیان نِدا یاسر کو مہنگا پڑا، سوشل میڈیا...

فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کیخلاف بیان نِدا یاسر کو مہنگا پڑا، سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل

فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کیخلاف بیان دینا پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان نِدا یاسر کو مہنگا پڑا اور وہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ رائیڈر اکثر آرڈر ڈلیور کرتے وقت بقایا رقم ساتھ نہیں رکھتے اور یوں صارفین سے اضافی روپے لے لیتے ہیں، انہوں نے ناظرین کو مشورہ دیا کہ لوگ ہمیشہ بالکل درست رقم ادا کریں تاکہ رائیڈر چند سو روپے نہ رکھ لیں، میں ٹِپ دینے کے حق میں نہیں ہوں، نِدا کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا، ایک صارف نے کہا کہ یہ کس قسم کے امیر لوگ ہیں۔

ایک اور نے لکھا کہ شرم نہیں آتی، یہ انتہائی محنت کرنیوالے لوگ ہیں، چند سو روپے سے یہ ارب پتی نہیں بن جائیں گے۔

ایک صارف نے کہا کہ آپ کیلئے 200 یا 300 روپے کچھ نہیں مگر ایک رائیڈر کی محنت کا حق ہے انہیں ضرور ٹِپ دیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!