غزہ کو عسکریت سے پاک اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے ٹیلیفونک رابطے میں امن معاہدے کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو مستقبل قریب میں وائٹ ہائوس کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی، اس سے پہلے ٹرمپ نے ایک بیان میں اسرائیل پر شام سے تعلقات بہتر بنانے پر بھی زور دیا تھا۔


