بدھ, دسمبر 3, 2025
ہومتازہ ترینسنکیانگ، التائے کے مشہور سکائی ریزارٹس میں طلبہ پہلی برفباری کی  تعطیلات...

سنکیانگ، التائے کے مشہور سکائی ریزارٹس میں طلبہ پہلی برفباری کی  تعطیلات منا رہے ہیں

چین کے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے ایک مشہور سکائی ریزارٹ التائے ضلع میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے طلبہ پہلی باضابطہ "پہلی برفباری کی تعطیلات” منانے کے لئے تیار ہیں۔ یہ سب ملک کی برف اور سردیوں کی معیشت کو فروغ دینے کی کوششوں کے دوران ہو رہا ہے۔

طلبہ مجموعی طور پر نو دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے جن میں یکم سے 5 دسمبر تک پانچ دن کی سرکاری چھٹیوں کے ساتھ متصل ہفتہ وار تعطیلات بھی شامل ہیں۔

پہلی برفباری کی تعطیلات کے دوران اس ضلع کے پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے طلبہ اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے متعدد مقامی سکائی ریزارٹس تک مفت رسائی حاصل کریں گے اور التائے شہر میں عوامی ٹرانسپورٹ بھی مفت استعمال کر سکیں گے۔

التائے، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

سنکیانگ میں طلبہ پہلی باضابطہ پہلی برفباری کی تعطیلات منا رہے ہیں

یہ تعطیلات ملک کی برف اور سردیوں کی معیشت کو فروغ دیتی ہیں

طلبہ مجموعی طور پر نو دن کی چھٹیاں دی گئی ہیں

چھٹیاں یکم دسمبر سے شروع ہیں جن میں متصل ہفتہ وار تعطیلات بھی شامل ہیں

طلبہ کو اپنے شناختی کارڈ پر مقامی سکائی ریزارٹس تک مفت رسائی ملے گی

طلبہ التائے شہر میں عوامی ٹرانسپورٹ کی سہولت سے بھی مفت مستفید ہوں گے

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!