بدھ, دسمبر 3, 2025
ہومانٹرنیشنلچین کی دیہی ترقی اور غربت کے خاتمے کے تجربات قیمتی اسباق...

چین کی دیہی ترقی اور غربت کے خاتمے کے تجربات قیمتی اسباق فراہم کرتے ہیں،ملائیشین ماہر

کوالالمپور(شِنہوا)ایک ملائیشین ماہر کوہ کنگ کی نے کہا ہے کہ چین کی دیہی ترقی اور ہدف پر مبنی غربت کے خاتمے کے تجربات ترقی پذیر ممالک کو اہم اسباق فراہم کرتے ہیں۔

کوہ، جو ملائیشیا کے ایک غیر سرکاری تھنک ٹینک سنٹر فار نیو انکلوسو ایشیا کے صدر ہیں، نے حال ہی میں چین میں دیہی احیا اور غربت کے خاتمے کے متعدد مقامات کا دورہ کیا ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین کی غربت کے خاتمے کی حکمت عملی میں تربیت اور صلاحیت سازی پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے تاکہ دیہاتی افراد کو طویل المدتی روزگار کے ہنر سیکھنے میں مدد مل سکے۔یہ بہت اہم چیز ہے اور اس کی بہت سے ترقی پذیر ممالک کو ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین غربت میں کمی کی اپنی کوششوں میں صنعتی ترقی، انسانی سرمایہ کی تشکیل اور نچلی سطح کے نظم ونسق کاانضمام کرتا ہے اور اس میں برادریوں کی طویل المدتی ترقی کی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے غربت کے خاتمے کے پروگرام پائیدار رہنے کے ساتھ ساتھ تیز رفتار نتائج دینے کے قابل بنتے ہیں۔

کوہ، جو 1980 کی دہائی کے آخر سے چین کا دورہ کرتے آئے ہیں، نے کہا کہ میں نے جو تبدیلی دیکھی ہے وہ بہت متاثر کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے آمدنی کے فرق میں کمی اور مشترکہ خوشحالی کی جاری کوششیں ترقی پذیر ممالک کو ایک قیمتی بصیرت فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے چین کی ماحول دوست ترقی کی اہمیت کی بھی نشاندہی کی اور کہا کہ غربت کا خاتمہ ماحولیاتی بگاڑ کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین-ملائیشیا تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!