ٹریفک پولیس پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 63,970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان کرکے 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانے وصول کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق صرف 28ہزار چالان ہیلمٹ نہ پہننے پر جاری کئے گئے ہیں جبکہ 4,312 افراد کیخلاف مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات درج اور تقریبا 23,904 گاڑیاں ضبط کر کے مختلف تھانوں میں بند کی گئی ہیں۔


