بدھ, دسمبر 3, 2025
ہومپاکستانعطا اللہ تارڑ کا بڑھتی آبادی مسئلے سے نمٹنے کیلئے ورکنگ گروپ...

عطا اللہ تارڑ کا بڑھتی آبادی مسئلے سے نمٹنے کیلئے ورکنگ گروپ کی تشکیل کی ضرورت پر زور

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بڑھتی آبادی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ورکنگ گروپ کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے آگاہی پھیلانا ضروری ہے، فقدان سے چیلنج مزید سنگین ہو جائیگا۔

اسلام آباد میں پاکستان پاپولیشن سمٹ 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ہر سال ہماری آبادی میں نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہو رہا ہے، بڑھتی آبادی سے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں چیلنجز سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ بچوں کی پیدائش زچہ و بچہ کی صحت کیلئے بھی نقصان دہ ہے، بڑھتی آبادی ترقی کی رفتار سست کر سکتی ہے، ترقی برقرار رکھنے کیلئے متوازن آبادی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے جبکہ صحت کے پہلوئوں اور زندگی کے حق کے حوالے سے بحیثیت قانون ساز ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بڑھتی آبادی معیشت اور بنیادی سہولتوں پر بوجھ ڈال رہی ہے، ہمارے ریجن میں ورکنگ ویمن کی شرح دیگر خطوں کے مقابلے میں کم ہے، یہ معاشرتی مسئلہ ہے اسے آگاہی کے ذریعے حل کرنا ہوگا، آبادی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دینا ضروری ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!