بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال کے پیش نظر راولپنڈی، اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔
حکام کے مطابق دفعہ 144 کے تحت احتجاج، جلسے، جلوسوں ،دھرنوں پر پابندی عائد جبکہ اسلحے کی نمائش، لائوڈ سپیکر استعمال، نفرت انگیز تقریریں ممنوع قرار دیدی گئی ہیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اعلی حکام نے شہریوں سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کی اپیل کی ہے۔


