منگل, دسمبر 2, 2025
ہومتازہ ترینگھریلو تشدد کیس، سابق آسٹریلوی کرکٹر کی تاحیات ممبرشپ ختم، ہال آف...

گھریلو تشدد کیس، سابق آسٹریلوی کرکٹر کی تاحیات ممبرشپ ختم، ہال آف فیم کا اعزاز بھی واپس

گھریلو تشدد کیس میں سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کی تاحیات ممبرشپ ختم کرکے ان سے ہال آف فیم کا اعزاز بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ نیو سائوتھ ویلز کرکٹ نے کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر اب نیو سائوتھ ویلز کرکٹ کے تاحیات رکن نہیں رہے۔

گھریلو تشدد کیس کے بعد این ایس ڈبلیو کی جنرل میٹنگ میں ووٹنگ کے ذریعے انکی ممبرشپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مائیکل سلیٹر کو 2022 میں گھریلو تشدد کیس میں سزا سنائی گئی تھی اور انہیں 7 الزامات میں قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔

انہیں 2015 میں ہال آف فیم اور 2016 میں تاحیات ممبرشپ سے نوازا گیا تھا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!