اپنی اداکاری، خوبصورتی اور شائستگی کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول اداکارہ لیلیٰ واسطی نے کہا ہے کہ مجھے نوجوان فنکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے کیونکہ ہر نئے سیٹ پر یہ اداکار مجھے کچھ نہ کچھ سکھا جاتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے بچپن اور نوجوان اداکاروں کیساتھ کام کرنے کے تجربات پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہامیں نے حالیہ برسوں میں کئی نوجوان فنکاروں کیساتھ کام کیا ہے جس میں سجل علی، علی رضا، سوہائے علی ابرو اور خوشحال خان شامل ہیں، انہوں نے سجل علی کی پروفیشنلزم کی خاص طور پر تعریف کی اور کہا کہ وہ ہر وقت اپنے کردار اور کام کیلئے پوری طرح تیار ہوتی ہیں، سوہائے علی ابرو اور علی رضا بھی انتہائی مضبوط اداکار ہیں اور کسی بھی ڈائیلاگ کو کمزور نہیں ہونے دیتے، وہ روزانہ مکمل تیاری کے ساتھ شوٹنگ پر آتے ہیں۔
خوشحال خان نہایت باصلاحیت نوجوان ہیں وہ ہمیشہ اپنے کردار پر مکمل عبور رکھتے ہیں اور سیٹ پر پوری توجہ اور لگن کیساتھ موجود ہوتے ہیں۔


