اے این ایف نے ملک گیر 10 کارروائیوں میں 20 کروڑ 82 لاکھ روپے مالیت کی2296.3کلو منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے۔
ترجمان کے مطابق دیامر کالونی جٹیال روڈ گلگت کے قریب ملزم سے 500گرام چرس برآمد، کاک پل اسلام آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 70گرام چرس اور جی ٹی روڈ گجرات پر یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 60گرام چرس برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں کوریئر آفس میں امریکا سے آنیوالے پارسل سے 52گرام چرس برآمد کی گئی، راولپنڈی میں کوریئر آفس میں ایک اور کاروائی میں تھائی لینڈ سے آنیوالے پارسل سے 22گرام چرس، کورنگی کراچی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ جانیوالے پارسل سے 21گرام چرس، ٹول پلازہ گجرات کے قریب گاڑی سے 33.6کلوگرام چرس، پمپ بازار ڈسٹرکٹ گوادر کے قریب پلاسٹک ٹینک میں چھپائی 71کلو گرام آئس، 13کلو گرام ہیروئن اور 10کلو گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ حمید کراس سرنان پشین کے قریب 2160کلوگرام چرس اور نگور شریف ڑسٹرکٹ گوادر سے 8کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز شروع کردی گئی ہیں۔


