لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ تھانہ تجوڑی کی بخمل احمد زئی میں پیش آیا جہاں دو حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے جیسے ہی گشت پر مامور پولیس موبائل قریب آئی، ایک حملہ آوروں نے خود کو اڑا لیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں 1 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے موقع پر شہید اہلکار کی نعش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔
دوسری جانب پولیس و دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


